the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دوران حمل اگر کوئی خاتون موٹاپے کا شکار ہو تو اسقاط حمل اور قبل از وقت پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

برطانیہ کی چیف میڈیکل آفیسر ڈیم سیلی ڈیوس نے موٹاپے کو خواتین کی صحت اور آنے والی نسلوں کی صحت کےلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ اپنی سالانہ رپورٹ میں ان کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے نمٹنا ایک قومی ترجیح ہونی چاہئے اور ساتھ ہی خواتین کو اس قابل بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ صحت مند اور فعال زندگی گزار سکیں۔ 

صحت کے ماہرین کی جانب سے اس رپورٹ اور اس میں خواتین کی صحت پر دی جانے والی توجہ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ خواتین کے نام سے شائع ہونے والی رپورٹ میں برطانیہ میں خواتین کی بہتر صحت کےلئے 17 تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ڈیم سیلی کہتی ہیں کہ موٹاپے کا مرض



اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے کہ اسے قومی سطح پر آبادی کےلئے ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔

انگلینڈ میں 2013ءمیں 34 سے 44 سال کی عمر کے درمیان کی 64 فیصد خواتین اور 45 سال سے 54 سال عمر کے درمیان کی 71 فیصد خواتین یا تو موٹاپے کا شکار تھیں یا پھر فربہی کی طرف مائل تھیں۔سیلی نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ خواتین کو اپنے بچوں اور ان کی نسلوں کی خاطر دوران حمل اپنی جسمانی اور دماغی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

موٹاپا اب قوم کے لیے سب سے اہم صحت کا مسئلہ بن گیا ہے۔ موٹاپا کے اقتصادی اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ شاید این ایچ ایس (نیشنل ہیلتھ سروس) کے دیوالیے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ شراب نوشی سے پرہیز کرنا اور پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل صحت افزا خوراک کا استعمال کرنا بہت اہم ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.